192

محکمہ ایکسائز نے ادکار شان کو روک لیا

لاہور میں محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ادکار شان کی گاڑی کو روک لیا، شان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرا دیا۔

ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق لاہور کے لبرٹی چوک میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران فلم اسٹار شان کی گاڑی کو بھی روک لیا گیا۔

اداکار شان کی گاڑی ٹوکن ٹیکس کی مد میں 29 ہزار 200 روپےکی نادہندہ تھی۔

فلم اسٹارشان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس ادا کرکے گاڑی چھڑالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں