ملتان میں بیرون ملک جانے والوں کے ویکسی نیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملتان میں ویکسی نیشن سینٹر کا دروازہ کھلتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کاکہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کے لئے شہری صبح 5 بجے ہی سینٹر پہنچ جاتے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ ملتان نے بتایا ہے کہ کورونا ویکسین کی کھیپ ملتان پہنچ گئی ہے اور ویکسین ضلع کے 22 ویکسی نیشن سینٹر پرفراہم کر دی گئی ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ شہری آج ضلع میں قائم کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسی نیشن کرا سکتے ہیں۔
کراچی ایکسپو سینٹر کے باہر ویکسی نیشن کیلئے عوام موجود، سینٹر بند
انہوں نے بتایا کہ ضلع ملتان کو سائینو وک ویکسین ک