267

پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر آرمی چیف کی تمام اداروں کو مبارکباد

راولپنڈی: (ٹیوٹر نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر تمام اداروں اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر آرمی چیف نے پی سی بی، ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں، عوام، انتظامیہ، سندھ رینجرز اور پولیس کو مبارکباد دی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ پاک پاکستان پر اپنی رحمتوں کا سلسلہ جاری رکھے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں