263

سابق سپینش فٹبالر کارلس پائیول کراچی پہنچ گئے

لاہور: (ٹیوٹر نیوز) سابق سپینش فٹبالر کارلس پائیول کراچی پہنچ گئے، مشہور زمانہ بریانی سے تواضع کی گئی، مہمان کھلاڑی کل پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے۔

روشنیوں کے شہر میں کرکٹ میلے نے گویا چار چاند لگا رکھے ہیں، غیر ملکی کرکٹرز کے بعد سابق سپینش فٹبالر کارلس پائیول بھی کراچی پہنچ گئے ہیں جنہیں سخت سیکورٹی میں ہوٹل لایا گیا۔ مہمان فٹبالر کو مشہور زمانہ بریانی سے تواضع کی گئی جسے انہوں نے بے حد پسند کیا۔

کارلس پائیول کل پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے پھر پاکستان میں فٹبال کے فروغ پر کام شروع کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں