لاہور کے علاقے ڈیفنس بی کے فیز فائیو میں واقع ایک گھر سے ایک خاتون ماڈل کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق 29 سالہ نایاب نامی ماڈل کو نامعلوم ملزمان نے گلا دبا کر قتل کیا ہے، مقتولہ غیر شادی شدہ تھی۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے نایاب کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے، اس کے جسم پر سے تشدد کے نشانات ملے ہیں۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نایاب کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مدعی محمد علی کے مطابق وہ بہن کے گھر گیا تو اس کی لاش زمین پر پڑی تھی۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ماڈل نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی، اس کے گھر کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی پائی گئی ہے۔