161

دلیپ کمار کے آخری دیدار کے دوران دھرمیندر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر دکھی اور ٹوٹے دل کے ساتھ اپنے ساتھی اداکار دلیپ کمار کو الوداع کہنے انکے گھر پہنچے۔ دھرم جی کے لیے دلیپ کمار کا مرتبہ بڑے بھائیوں جیسا تھا۔

دلیپ کمار کے گھر پر لگی ایک تصویر میں فلم شعلے کے اداکار ان کے ساتھ نظر آرہے ہیں، انھوں نے جب آخری بار دلیپ کمار کو تھاما تو وہ کافی دل شکستہ نظر آئے۔

جبکہ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو اپنے شوہر اور عہد ساز فلم مغل اعظم کے اداکار کے جسد خاکی کے قریب بیٹھیں نظر آئیں۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار کا آج صبح ساڑھے سات بجے ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ جیسے ہی دلیپ کمار کا جسد خاکی اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا تو دھرمیندر ان کی رہائش پہنچ گئے، اور وہ دلیپ کمار کے آخری دیدار کے دوران انھیں پکڑ کر رونے لگے اور ان کے سرہانے بیٹھ گئے۔

یہ تصویر اس بات کا ثبوت ہے کہ دھرم جی جنھوں نے دلیپ کمار کو ہمیشہ بڑے بھائی کا درجہ دیا وہ ان سے کس قدر محبت کرتے تھے۔

وہ دلیپ کمار کے بہت بڑے فین بھی تھے جس کا کہ انھوں نے خود اعتراف بھی کیا تھا، جبکہ دلیپ صاحب بھی انھیں بہت پسند کرتے تھے۔

دھرمیندر نے جب دلیپ کمار کی 1948 کی فلم شہید دیکھی تو انھوں نے سوچا کہ کاش وہ بھی کسی دن دلیپ کمار بن جائیں۔ جبکہ دلیپ کمار ان کی طرح ہینڈسم ہونا چاہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں