103

سمیع خان بچوں کے ساتھ بچے بن گئے، ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈراما اور فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار سمیع خان کی بھتیجوں کی پُرزور فرمائش پر بارش میں ان کے ساتھ منفرد کھیل کھیلتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار سمیع خان نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بچوں کے ساتھ بچے بن گئے۔

ویڈیو میں اداکار اپنے بھتیجوں کے اصرار پر گھر کے باغیچے میں بارش کے جمع پانی میں سلائیڈ کرتے اور کھیلتے دکھائی دیے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’دیکھیں آج کی بارش میں میرے بھتیجوں نے مجھ سے کیا کروایا، سچ کہوں تو مجھے بہت پسند آیا اور اپنے اندر کے بچے کو باہر لانا ہمیشہ اچھا لگتا ہے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں