کہا جاتا ہے کہ 2010ء میں سلمان خان نے فلم ’ویر‘ میں اداکارہ زرین خان کے مدِ مقابل کام کرنے کی صرف اس لیے ہامی بھری تھی کہ زرین خان اُن کی سابقہ گرل فرینڈ کترنہ کیف جیسی دکھائی دیتی تھیں۔
اس تاثر سے متعلق بھارتی نجی میڈیا کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران جب کترینہ کیف سے سوال کیا گیا کہ کیا سلمان خان نے فلم ’ویر‘ میں صرف اس لیے کام کیا تھا کہ زرین خان کی شکل آپ سے ملتی جلتی ہے؟
اس سوال کے جواب میں کترینہ کیف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ سلمان خان مجھے یاد رکھتے ہیں اور اسی لیے مجھ سے مشابہ لڑکیوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ 2010ء میں اداکارہ زرین خان نے سلمان خان کے مدِ مقابل فلم ’ویر‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔
دوسری جانب ماضی میں سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان کافی گہری دوستی رہ چکی ہے۔
اس جوڑی نے 2005ء میں پہلی بار ’میں نے پیار کیوں کیا‘ فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا، سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی کو فلمی اسکرین پر کافی پسند کیا گیا تھا اور اسی وجہ سے اِنہیں ایک ساتھ کام کرنے کے کئی مواقع بھی ملے۔