115

حکومت کا طیبہ گل اسکینڈل پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے طیبہ گل اسکینڈل پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ طیبہ گل نے سابق چیئرمین نیب کے خلاف شکایت کی تھی، حکومت کی جانب سے شفاف انکوائری کے تحت سب کچھ عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے طیبہ گل اسکینڈل پر چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا۔

پی ٹی آئی حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتی رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں