سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور سروسز ہسپتال لاہور میں ڈاکٹرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافےکے لئے مختصر کورسز کا اہتمام کیا گہا جس میں ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی-
شعبہ سرجری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جو ایف سی پی ایس اور ایم ایس کر رہے ہیں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھانے کیلئے اور سرجری کی تعلیم اور اپریشن میں جدت لانے کیلئے مختصر لیکن جامع کورس کا اہتمام کیاگیا۔
جس میں ملک بھر سے شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے ماہرین نےاپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے لیکچرز دیئےجن میں پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر غیاث الدین، پروفیسر خالد درانی، پروفیسر طارق علی، ڈاکٹر فیصل حنیف، پروفیسر نجم الدین، پروفیسر صداقت علی، پروفیسر افسر علی بھٹی، پروفیسر ارشد چیمہ، پروفیسر جاوید رضا گردیزی،پروفیسر ریاض اور ڈاکٹر ابو الفضل سمیت دیگر نے شعبہ بیریاٹک سرجری، اپراور لوئر جی آئی ٹریک، ایبڈومینل وال، ویسکولر سرجری، اینڈوکرائن، ہیڈ نییک سلیوری لونگ کیس اور ریڈیولوجی بارے پوسٹ گریجویٹ طلباء کے ساتھ سات روزہ کورس میں بین الاقوامی طرز پرلیکچر ز دیئے ۔
93