152

آہنی ہاتھ والے کھلاڑی نے ایک منٹ میں 68 بیس بال بیٹ توڑڈالے

مارشل آرٹ کھلاڑی اور اس سے قبل کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے محمد کریمنووچ کو عوام ’ہتھوڑے جیسے ہاتھوں والا‘ کہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے ایک منٹ میں بیس بال کھیل کے 68 بیٹ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
اس سے قبل وہ کسی مدد کے بغیر صرف اپنے ہاتھوں سے سب سے زیادہ یعنی148 ناریل توڑنے کا ریکارڈ اور سافٹ ڈرنک کین توڑ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی وہ بہت سے ریکارڈ بناچکے ہیں۔ اب انہوں نے اٹلی میں منعقدہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے شو، لوشو دائی ریکارڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔
محمد کریمنووچ نے صرف ایک منٹ میں بیس بال کے 68 بیٹ توڑے جو بہت مضبوط ہوتے ہیں۔ اگرچہ انہیں توڑتے ہوئے انہیں ہاتھوں کی تکلیف سے بھی گزرنا پڑا لیکن وہ رکے نہیں اور اپنا ہدف پورا کیا۔ اس سے قبل بھی وہ کئی ریکارڈ بناچکےہیں۔
اس کامیابی کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے محمد کریمنووچ کو تصدیقی سند بھی عطا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں