پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کرکے راتوں رات شہرت پانے والی ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو کو بھارتی اداکار نے شادی کی پیشکش کی ہے۔
بھارتی اداکار فیضان انصاری کی عائشہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہے۔
بھارتی اداکار کا پاکستانی ٹک ٹاکر کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے ویڈیو میں کہنا ہے کہ عائشہ کی ڈانس ویڈیو دیکھ کر پاگل ہوگیا ہوں، ہر رات خواب میں عائشہ سے ملتا ہوں، عائشہ سے شادی کا خواہش مند ہوں، اسی لیے شادی کے لیے پاکستان، لاہور جا رہا ہوں، پاکستانی ویزے کے لیے اپلائی کر دیا ہے۔
فیضان انصاری کا مزید کہنا ہے کہ 15 لاکھ روپے حق مہر ادا کر کے عائشہ سے نکاح کروں گا اور عائشہ کو اپنی بیگم بنا کر ممبئی لاؤں گا، شادی کی ایک تقریب لاہور اور دوسری ممبئی میں رکھیں گے۔
فیضان انصاری کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہنا ہے کہ مجھے عائشہ سے نکاح قبول ہے اب عائشہ کی ہاں کے لیے لاہور جاؤں گا، عائشہ کی ڈانس کی ویڈیو دیکھتے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ کوئی بھی طاقت مجھے عائشہ سے شادی کرنے سے نہیں روک سکتی۔
واضح رہے کہ 18 سالہ عائشہ اب فیشن ماڈل بن گئی ہیں اور آج کل مخلتف برانڈز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
85