پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز بیٹی کو برطانیہ میں ڈاکٹری پریکٹس کی اہلیت ملنے پر جذباتی ہو گئیں۔
شگفتہ اعجاز کی بیٹی آنیا علی حمزہ نے برطانیہ میں ڈاکٹری پریکٹس کرنے کے لئے دیا جانے والا پی لیب 1 ٹیسٹ پاس کرلیا، بیٹی کی کامیابی پر اداکارہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آب دیدہ ہو گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شگفتہ اعجاز نے بیٹی کی کامیابی پر جذبات سے بھرپور پوسٹ شیئر کر دی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر بیٹی کے ٹیسٹ کے نتائج جاری ہوتے وقت کی تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں پیغام بھی لکھا کہ ’مجھے تم پر ہمیشہ سے یقین تھا، تم اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہو، اس کامیابی پر بہت بہت مبارک ہو پیاری بیٹی۔ تم نے اس کے لیے بہت بہت محنت کی اور محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ صرف آغاز ہے، دعاگو ہوں کہ تمہاری زندگی ہمیشہ ایسی ہی کامیاب لمحوں سے بھری رہے انشااللہ۔ مجھے تم پر بہت فخر ہے، آئی لو یو اور تمہیں گلے سے لگانے کا دل کر رہا ہے‘۔
واضح رہے کہ پی لیب 1 ٹیسٹ برطانیہ سے باہر ڈاکٹری کا امتحان پاس کرنے والے ڈاکٹروں کو برطانیہ میں پریکٹس کی اجازت لینے سے قبل مذکورہ ٹیسٹ لازمی پاس کرنا ہوتا ہے جس کے بعد وہ برطانیہ میں ڈاکٹری پریکٹس کرنے کے اہل قرار دیئے جاتے ہیں۔
76