لاہو ر پریس کلب کے سالانہ انتخابات پائینئر پینل کی فتح صدر اعظم چوہدری نے دوسری بار میدان مار لیا
عبدالمجید ساجد دوسری بار سیکرٹری منتخب،جرنلسٹ پینل کا امیدوار کوئی بھی نشست حاصل نہ کر سکا
لاہورکی صحافتی برادری آئین وقانون کی بالادستی اور جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے-نومنتخب صدر اعظم چوہدری
ایڈیٹر انچیف روزنامہ سدید میاں عصمت رمضان کا صدر و سیکڑی اور تمام پینل کے لیے شاندار کامیابی پرنیک خواہشات کا اظہار
لاہور( نمائندہ سدید) لاہو ر پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے حتمی نتائج کر دیا گیا ایک بار پھر پائینئر پینل نے میدان مار لیا- اعظم چوہدری چھ سو ووٹوں کی سبقت سے دوسری بار صدر اور عبدالمجید ساجد دوسری بار سیکرٹری منتخب، ان کے مقابل صدارتی امیدوار ناصرہ عتیق نے 571ووٹ اور سیکرٹری امیدوار ذوالفقار علی مہتو نے 652ووٹ حاصل کئے
جرنلسٹ پی کوئی بھی نشست حاصل نہ کر سکا –
لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2023ئلاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے جس میں پائینئرپینل،پروگر یسو پینل اور جرنلسٹ پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا الیکشن میں 1779ووٹرزنے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔حتمی نتائج کے مطابق پائینئر پینل کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی،پائینئر پینل کی طرف سے اعظم چوہدری صدر منتخب ہوئے جنہوں نے 1167ووٹ حاصل کئے جبکہ کے ان کے مقابل صدارتی امیدوار ناصرہ عتیق نے 571ووٹ حاصل کئے۔شاداب ریاض939ووٹ حاصل کر کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ کے انکے مد مقابل امید واران اعجاز مرزانے 512اور یوسف عباسی نے 256ووٹ لئے۔نائب صدر ظہیر احمد بابر نے 831ووٹ حاصل کئے مدمقابل طاہرخان نے 393اور محمد سدھیر چوہدری نے 487ووٹ حاصل کئے،سیکرٹری کی نشست پر عبدالمجید ساجد نے کا میابی حاصل کی اور 1082ووٹ حاصل کئے ان کے مدمقابل ذوالفقار علی مہتو نے 652ووٹ حاصل کئے،جوائنٹ سیکرٹر ی کی نشست پر حسن تیمور جکھڑ668ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ رانا محمد اکرام نے 637اور ظہیر شیخ نے 399ووٹ لئے۔فنانس سیکرٹری کی نشست پر حافظ فیض احمد نے 895ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل قمرالزمان بھٹی نے 836ووٹ حاصل کئے۔کورننگ باڈی کی کل نشستوں کے نتائج کے مطابق محمد نواز سنگرانے 713،عالیہ خان نے 699،حافظ عدنان طارق لودھی نے 662،احمر کھوکھر نے 660،محسن بلال نے 589،اسد جعفری نے 569،رضا محمد نے 538،محمد کلیم نے 525اور نفیس احمد قادری نے510ووٹ حاصل کئے۔اس موقع پر نو منتخب صدر اعظم چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پرامن اور مثالی الیکشن کے انعقاد پرزبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور کہا کہ پائینئر پینل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہورکی صحافتی برادری آئین وقانون کی بالادستی اور جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے۔انہوں لاہور پریس کلب کو عامل صحافیوں کا مثالی ادارہ بنانے کیلئے ممبران کی فوری سکروئنی کا اعلان کیا جبکہ کلب ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بروز پیر اور منگل کی چھٹی اور ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔
91