77

جل بائیڈن کو شادی کیلئے 5 بار پیشکش کی، امریکی صدر کا خوشگوار انکشاف

امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹی وی انٹرویو میں خوشگوار انکشاف کیا کہ انہوں نے جل بائیڈن کو 5 بار شادی کی پیشکش کی تھی۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ 1977 میں شادی سے قبل جل بائیڈن کو 5 مرتبہ شادی کیلئے منایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں پہلی بار ان کے ساتھ باہر گھومنے گیا تو اسی وقت ان سے شادی کا سوچ لیا تھا۔
انٹرویو کی میزبان ڈریو بیری مور نے سوال کیا کہ کیا آپ پہلی نظر میں ہونے والی محبت پر یقین رکھتے ہیں؟
جواباً صدر بائیڈن نے کہا کہ جی ہاں، مجھے زندگی میں صرف دو بار محبت ہوئی اور دونوں بار مجھے اندازہ ہوگیا۔
جو بائیڈن کی پہلی اہلیہ نیلیا اور ان کی ایک سالہ بیٹی نیومی 1972 میں کار حادثے میں انتقال کرگئی تھیں۔
جو بائیڈن نے اپنے دونوں بیٹوں کی خود پرورش کی اور سیاسی کیریئر بھی جاری رکھا۔
انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ان کے بیٹوں نے انہیں جل بائیڈن سے شادی کرنے کیلئے حوصلہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں