82

امیر مقام کی فردوس جمال کے گھر آمد، علاج کیلئے ایک کروڑ کا چیک پیش کیا

مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام لاہور میں اداکار فردوس جمال کے گھر گئے۔ اس موقع پر لیگی رہنما نے کہا کہ آج اپنے دوست فردوس جمال کے گھر عیادت کیلئے آیا ہوں۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ اداکار فردوس جمال کو علاج معالجے کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا ہے۔
امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ فردوس جمال کو علاج کیلئے حکومت ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی اور ان کے علاج کیلئے ہر سطح پر کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں