معروف پاکستانی گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے ’خصوصی مداح‘ کا ایک بڑا خواب پورا کرکے سب کے دل جیت لیے۔
عاصم اظہر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ حذیفہ خان نامی ایک مداح کے ساتھ اپنا مشہور گانا ’حبیبی‘ گنگناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اُنہوں نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ’میں اس باصلاحیت نوجوان سے مل کر بہت متاثر ہوا ہوں‘۔
اُنہوں نے حذیفہ خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’میری محبت اور دعائیں کے ساتھ ہیں، اس طرح ہمیشہ دل سے گاتے رہنا‘۔
گلوکار نے اپنے اس اقدام سے حذیفہ کے اپنے پسندیدہ گلوکار کے ساتھ گانا گانے کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حذیفہ خان کی آواز عاصم اظہر سے بھی بہتر ہے۔
78