86

اسپتال میں زیرِ علاج جیریمی رینر نے اپنی تصویر شیئر کردی

ہالی ووڈ اداکار جیریمی رینر نے حادثے میں زخمی ہونے کے بعد اپنی تصویر شیئر کردی۔
جیریمی رینر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جو تصویر شیئر کی اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
تصویر میں اداکار کے چہرے پر زخموں کے نشانات بھی موجود ہیں۔
اوینجرز فلموں کے اداکار نے اپنی تصویر کے ساتھ پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس وقت ٹائپ کرنے کے لیے بہت خراب حالت میں ہوں لیکن آپ سب کو بہت پیار بھیج رہا ہوں۔واضح رہے کہ جیریمی رینر برف صاف کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق 51 سالہ اداکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں