83

علی گل پیر اور ڈاکٹر عظیمہ ناخدا کی شادی کی تقریب

پاکستانی معروف یوٹیوبر، کامیڈین و اداکار علی گُل پیر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیڈ انسٹاگرام پر علی گل پیر اور ڈاکٹر عظیمہ ناخدا کی شاندار شادی کی تقریب کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
ان تصاویر اور ویڈیوز میں شادی کے اس موقع پر نوبیتہ جوڑے کو انتہائی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔ اس جوڑے نے شادی کی تقریب کی مناسبت سے سلور رنگ کا انتخاب کیا ہے۔
علی گل پیر کو سلور یا سرمائی رنگ کے شلوار قمیض میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ڈاکٹر عظیمہ ناخدا نے سلور کے ساتھ تربوزی گلابی رنگ کے امتزاج کا انتخاب کیا ہے۔
علی گل پیر اور ڈاکٹر عظیمہ ناخدا کی شادی کی تقریب
ان کی شادی کے پُر مسرت تقریب میں شوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں