لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے دبے لفظوں میں ساتھی اداکارہ صنم سعید کے لیے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا۔
محب مرزا جوکہ پچھلے کئی دنوں سے خبروں کا مرکز بنے ہوئے ہیں، اُنہوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں اداکار نے اپنی زندگی کے کئی پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔
اس پوڈ کاسٹ میں میزبان نے محب مرزا سے سوال کیا کہ’آپ صنم کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے آپ کی ان کے ساتھ کب اور کہاں کہانی شروع ہوئی؟‘
اداکار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’صنم کا مطلب ہے جس سے محبت کی جائے اور محب کا مطلب ہے محبت کرنے والا اس سے زیادہ میں اور کچھ نہیں کہوں گا‘۔
جس کے بعد میزبان نے ایک اور سوال کیا کہ ’آمنہ شیخ سے علیحدگی کے بعد صنم کے ساتھ زندگی کا آغاز کرنا کیسا رہا کیونکہ دوسری مرتبہ انسان محبت کرنے سے ڈرتا ہے؟‘
اداکار نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس بات سے بھی اتفاق کرتے ہیں کہ دوسری بار محبت کرنا آسان نہیں ہے، یہ مشکل ہے لیکن ہر کسی کو اپنے پچھلے تجربے سے سیکھنے کا حق ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’کوئی بھی پیدائشی سمجھدار نہیں ہوتا لیکن ہم اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف اداکار محب مرزا نے جیو کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تو ان کا نام اداکارہ صنم سعید کے ساتھ جوڑا جانے لگا۔
البتہ، ابھی تک دونوں اداکاروں کی جانب سے ایسا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
90