311

اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی ضروری، رول بیک کا کوئی امکان نہیں: فروغ نسیم

اسلام آباد: (میاں عسمت سے )
فروغ نسیم کا کہنا ہے 18 ویں ترمیم میں تبدیلی ضروری ہے، نیب قوانین میں ترمیم 2 ماہ کے اندر ہوگی، بے نامی جائیداد ضبط کرنے کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی ضروری مگر ابھی رول بیک کا کوئی امکان نہیں، شاہراہ دستور پر میرا کوئی اپارٹمنٹ نہیں، ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ کیس میں وزیراعظم کا وکیل تھا۔ انہوں نے کہا بے نامی جائیداد ضبطگی سے متعلق ضوابط تیار کر لئے گئے، نیب قوانین میں ترمیم اب بس 2 ماہ کی بات ہے، حکومت اور اپوزیشن کے نیب قانون سے متعلق متفقہ نکات کی پہلے منظوری دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں