287

نواز شریف کو جناح ہسپتال منتقل کرنے کیلئے انتظامات مکمل، کمرہ تیار-

لاہور: نواز شریف کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کرنے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے، ہسپتال میں کمرہ تیار کرلیا گیا، میڈیکل بورڈ معائنہ کرے گا، سابق وزیراعظم سے صرف اہلخانہ کو ملنے کی اجازت ہوگی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے علاج کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق نواز شریف کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، سابق وزیراعظم کے کمرے کے باہر جیل عملہ تعنیات ہوگا، کمرے میں صرف اہلخانہ جا سکیں گے، نواز شریف کا معائنہ صرف میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کریں گے۔

ادھر نواز شریف کے جناح ہسپتال میں علاج کے لیے ہسپتال کی دوسری منزل پر کارڈیو واسکولر سرجری وارٍڈ میں کمرہ تیار کرلیا گیا، وارڈ میں نواز شریف کے مد مقابل کمرہ سیکورٹی والوں کے لیے مخصوص ہوگی۔ نواز شریف کی ہسپتال منتقلی کے لئے پولیس سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا، ہسپتال میں تین شفٹوں میں اہلکار تعینات کیے جائیں گے، ایک ڈی ایس پی، 2 انسپکٹر اور 80 اہلکار ایک شفٹ میں ہوں گے ایلیٹ فورس اور سادہ لباس میں الگ الگ نفری تعینات ہوگی۔

سکیورٹی کا انچارج ایس پی ماڈل ٹاؤن علی وسیم ہوں گے، نواز شریف کے وارڈ کے باہر جیل عملہ تعینات ہوگا، نواز شریف کے کمرے کو جانے والے راستے پر تمام ڈاکٹرز اور رشتہ داروں کی تین جگہ چیکنگ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں