72

ڈسکاؤنٹ ورلڈکا پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبادمیں گالف کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ

ڈسکاؤنٹ ورلڈکا پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبادمیں گالف کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ

ڈسکاؤنٹ ورلڈ نے پاکستان بھر کے گالفرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے لائل پور گالف کلب کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا ہے

فیصل آباد : ڈسکاؤنٹ ورلڈ (DW) جو اپنے ویزا پریمیم ممبرزکے لیے خدمات میں توسیع کے لیے پرعزم، نے لائل پور گالف کلب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ اشتراک میں ویزا (Visa) کے تعاون سے ممکن ہوا ہے، جس کا مقصد ویزا کے پریمیم کارڈ رہولڈرز کو خصوصی فوائد فراہم کرنا ہے اور ڈسکاؤنٹ ورلڈ کی جانب سے لائل پور گالف کلب کے ساتھ مل کر اٹھائے گئے اس اقدام کو اُن لوگوں کے لیے ایک اہم ضروری قرار دیا جاسکتا ہے جو گالف کھیلنے کا لازوال جذبہ رکھتے ہیں۔

گالف کے کھیل میں دلچسپی رکھنے والے پلیئرز اپنے پریمیم ویزا کارڈز پیش کرکے اس سہولت سے مفت فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔یہ شراکت داری نہ صرف پاکستان میں گالف کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گی بلکہ نئے شائقین کو بھی اس کھیل کی جانب راغب کرے گی،جس سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر گالف کے میدانوں میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔

تقریب سے خطاب میں ڈسکاؤنٹ ورلڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سلطان رچرڈ نے کہا:”پاکستان میں گالف کو فروغ دینے کی غرض سے لائل پور گالف کلب کے ساتھ شراکت پر بہت پرجوش ہین اور ویزا کے ساتھ یہ اتحاد ایک اسٹریٹجک اقدام ہے۔اس کے علاوہ، یہ گالف کے شوقین افرادکو موثر طریقے سے اپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔“

مفاہمت کی یادداشت پر ڈسکاؤنٹ ورلڈ کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹو آفیسر، سلطان رچرڈ اور لائل پور گالف کلب کے اعزازی سیکریٹری،معین محمود خان نے فیصل آباد کی معزز تاجر برادری کی موجودگی میں دستخط کیے۔

ویزا کے تعاون سے ہونے والے مشترکہ اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے، لائل پور گالف کلب کے اعزازی سیکریٹری، معین محمود خان نے کہا:”ڈسکاؤنٹ ورلڈ کے ساتھ اس شراکت کا آغاز بہت بڑے اعزازکی بات ہے جو ویزا کے تعاون کی بدولت ممکن ہوا۔یہ پارٹنرشپ ان لوگوں کے لیے راہیں ہموار کرے گی جو اس کھیل سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں اور ساتھ ہی پاکستان میں گالف کی مقبولیت بڑھانے میں بھی بہترین کردار ادا کرے گی۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں