وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی پندرہویں قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری رات صدر مملکت کو بھجوا دی ۔
قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا، جس میں حکومتی و اپوزیشن رہنماؤں نے تقاریر کیں۔
اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور دیگر اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنایا۔
قومی اسمبلی میں الوادعی تقاریر بھی کی گئیں اور باہمی ملاقاتیں بھی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے اسٹاف اور اراکین اسمبلی سے بھی فرداً فرداً ملاقاتیں کیں۔
قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس کے موقع پر اراکین کا روایتی گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔