112

عالمی ای کامرس پلیٹ فارم علی بابا ڈاٹ کام کیGTEXایکسپو 2023 میں شرکت

معروف عالمیB2B ای کامرس پلیٹ فارم علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے کراچی میں 3 سے 5 اگست 2023 تک منعقد ہونے والی GTEX ٹیکسٹائل مشین اور کیمیکل برانڈ ایکسپو میں شرکت کی جس میں علی باباڈاٹ کام کی طرف سے ڈیجیٹلائزیشن اور عالمی توسیع کے سفر میں پاکستانی کاروباروں کی مدد کرنے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

GTEX ایکسپو 2023 نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کیشعبے سے وابستہ کاروباری افراد کے لیے ایک قابل قدر نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کے طور پر کام کیاجبکہ ا یکسپومیں خام مالسمیت تیار مصنوعات، جدید ترین ٹیکنالوجیز اور مشینری کی وسیع رینج کی نمائش بھی کی گئی۔ ایونٹ پارٹنر کے طور پر شریک علی بابا ڈاٹ کام کو B2B ای کامرس کے ذریعے دستیاب عالمی تجارتی مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے سینکڑوں سپلائرز اور مینوفیکچررز کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملا۔اس ایکسپو کے موقع پرعلی بابا ڈاٹ کام کے ماہرین نے کاروباری افراد کو آن لائن تجارت شروع کرنے، عالمی خریداروں سے جڑنے، آرڈرز کو محفوظ بنانے اور ان کی برآمدی کارکردگی کو بڑھانے کے بارے میں تجاویز اور مشورے فراہم کیے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے علی بابا ڈاٹ کام پاکستان کے سربراہ مسٹر راکی لو نے کہا کہ”علی بابا ڈاٹ کام GTEX ایکسپو جیسے پاکستانی سپلائرز اور مینوفیکچررز کے ساتھاشتراک کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اس کے ذریعے آن لائن سورسنگ کی طرف عالمی خریداروں کی تبدیلی کو اجاگر کرنے اور اپنا B2B ای کامرس کاروبار کرنے میں مدد ملے گی۔ عالمی برآمدات پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں مزید ترقی اور کامیابی کی کلید رکھتی ہیں۔ ہم اس تبدیلی کے سفر کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں اور ہم یہاں مزید کاروبای افراد ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ عالمی مارکیٹ میں ان کی صلاحیتوں کوبڑھانیمیں مدد مل سکے”۔

علی بابا ڈاٹ کام پاکستان میں کاروباروں کو ڈیجیٹلائزیشن بنانے اور عالمی مارکیٹ تک پہنچانے کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔علی بابا ڈاٹ کام کا مقصد چھوٹے کاروباری افراد کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے ڈیجیٹل ٹریڈنگ ٹولز کے ساتھ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ترقی اور کامیابی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں