68

بشریٰ بی بی اور نعیم پنجوتھا آج چیئرمین PTI سے ملنے اٹک جیل جائیں گے

بشریٰ بی بی اور نعیم پنجوتھا دوسری مرتبہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے اٹک جیل جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ سابق وزیرِ اعظم سے ملنے کے لیے اٹک جیل آج جارہے ہیں۔

نعیم پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو عدالت پیش کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات میں پراسیکیوشن جان بوجھ کر دلائل نہیں دے رہی۔

نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے کیسز میں حتمی دلائل ہوئے تو ضمانت کنفرم ہو جائے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف کے ترجمان قانونی امور نے کہا کہ بار بار جیل انتظامیہ سے درخواست کر رہے ہیں کہ سابق وزیر اعظم سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں