121

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 5ستمبر 2023ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے ایک بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹرخزاں 2023 (Phase-I) کے داخلے میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، مڈل ٹیک پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 5ستمبر 2023ہے۔ جبکہ2سالہ، ڈھائی سالہ اور 4 سالہ بی ایس پروگرامز بشمول بی ایس کمیپوٹر سائنسز پروگرام اور پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ میں آن لائن داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 30اگست 2023ہے۔جاری طلباء اگلے سمسٹر کی کورس رجسٹریشن داخلوں کے دوران کریں گے۔رجسٹریشن بذریعہ CMS آن لائن ہو گی۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر04299333578 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں