عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Notification of Delimitation issued by Election Commission today on 17th August, 2023…@ECP_Pakistan pic.twitter.com/ahKFaZxSxM
— Spokesperson ECP (@SpokespersonECP) August 17, 2023
14 دسمبر تک حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن 14 دسمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر اجلاس طلب کیا تھا۔