نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔
نیپرا نے فیصلہ کیا ہے کہ نان ریکوری پر لوڈشیڈنگ فیڈر سے نہیں بلکہ ٹرانسفارمر سے کی جائے گی۔
نیپرا نے پورا بل بھرنے پر بھی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنے والے صارف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
فیڈر سے بجلی بند کرنے پر بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہوجاتا ہے، فیڈر سے بجلی بند ہونے سے وہ صارف بھی متاثر ہوتا ہے جو پورا بل بھرتا ہے۔
نیپرا نے مزید کہا کہ پورا بل بھرنے والے صارف کی بجلی بند کرنا انتہائی غیر ذمے داری ہے۔
نیپرا فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ کےالیکٹرک فیڈر کی بجائے پی ایم ٹی سے ریموٹ پاور سسٹم کے ذریعے لوڈشیڈنگ کرے۔
نیپرا نے فیصلہ کیا کہ اے ٹی اینڈ سی لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو نیپرا ایکٹ 2005 کے خلاف قرار ہے۔