نگراں حکومت سے کہا ہے کہ سردیوں میں بجلی کے بل کم ہو جائیں گے ابھی بلوں کی قسطیں کی جائیں، جس کا 15 ہزار کا بل ہے وہ ابھی 15 ہزار نہیں دے سکتا، 5 ہزار تو دے سکتا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ قومی خوش قسمتی ہے کہ سب کا مردم شماری پر اتفاق ہوا ہے، سب کو معلوم تھا کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہونی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاسی طور پر اگر اب کسی کو کوئی اور نعرہ زیادہ مناسب لگتا ہے تو لگائیں، ایم کیو ایم کو مردم شماری سے متعلق گلہ تھا شاید فائدہ بھی ان ہی کو پہنچ رہا ہے۔
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ شاید کراچی میں سیٹیں بڑھیں گی جس کا پیپلز پارٹی کو نقصان کا احتمال ہے، خیبر پختون خوا میں حلقہ بندیوں سے کچھ لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔