نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ فوج اپنی حدود سے تھوڑا سا بھی تجاوز نہیں کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ فوج ہمیں وہ تمام چیزیں فراہم کر رہی ہے جو ہم ان سے مانگ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک دفعہ بھی محسوس نہیں ہوا کہ میری حکومت کو ڈکٹیشن دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور معاشی سطح پر چند اقدامات میں ہم اکٹھے کام کر رہے ہیں، یہ اشتراکِ رائے رضامندی سے قائم ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ بٹگرام لفٹ معاملہ پر مجھے خیال آیا کہ بچوں کو نکالنے کیلئے پی ڈی ایم اے کو وہاں ہونا چاہیے تھا۔