100

5 سال مکمل، صدر ڈاکٹر عارف علوی کے عہدہ صدارت کی میعاد اج ختم نئے صدر کے انتخاب تک صدارتی فرائض سر انجام دیتے رہیں گے

صدر ڈاکٹر عارف علوی کے عہدہ صدارت کی میعاد کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے حوالے سے ہے صدر کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی میعاد آج مکمل ہو رہی ہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کرینگے بلکہ صدارتی فرائض سر انجام دیتے ہیں صدر نے گزشتہ ہفتے بعض اہم مشاورتی میٹنگز کے بعد نئے صدر کے انتخاب تک فرائض ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی صدر لاہور کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد واپس پہنچ گئے.

اسلام آباد واپسی سے قبل انہوں نے داتا دربار پر حاضری دی اور خصوصی دعا ئیں بھی کیں عمومی تاثر ہے کہ الیکشن دور کی بات ہے تاہم بے یقین سیاسی ماحول میں امید کی کرن نظر آتی ہے جب سیاسی صف بندیوں کی خبریں گردش میں آئی ہیں اہم خبر ہے کہ سندھ کی سیاست میں ٹھہرائو اب کچھ نئے مدو جزر پیدا کر رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں