271

واوڈا شہباز شریف کی خیراتی سیٹ پر قومی اسمبلی پہنچے: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا شہباز شریف کی خیراتی سیٹ پر قومی اسمبلی میں پہنچے۔

مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج تک امریکا میں اپنی بے نامی جائیداد کے ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے الیکشن مہم پر صدقے اور زکوٰۃ کے پیسے لگائے، کراچی کا سب سے بڑا قبضہ مافیا شہباز شریف پر تنقید کر کے اپنے آقا کی چاپلوسی کر رہا ہے۔

نون لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا ہے کہ 2 سال قبل میاں شہباز شریف کے مقابلے کے خواب پرویز خٹک نے بھی دیکھے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیصل واوڈا پہلے کراچی کا کچرا اٹھائیں پھر شہباز شریف پر تنقید کریں، عمران نیازی نے تمام سیاسی جماعتوں کا کچرا اور کباڑ اکٹھا کر کے تحریکِ فساد بنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں