پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کی خبروں کے ساتھ ہی شعیب ملک اور سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی خبر بھی سامنے آگئی۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق کے بعد شعیب ملک کی ثناء جاوید سے شادی،شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب ملک نے پوسٹ شیئر کر کے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔
شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے پوسٹ کے کیپشن میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمد للّٰہ‘ لکھا اور ساتھ میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ہے۔