355

بی او پی نے انڈسٹری کا پہلا ڈیجیٹل بزنس”بی او پی ایس ایم ای ڈیجیٹل فنانس” لون متعارف کرا دیا

بی او پی نے انڈسٹری کا پہلا ڈیجیٹل بزنس”بی او پی ایس ایم ای ڈیجیٹل فنانس” لون متعارف کرا دیا۔۔۔۔

دی بینک آف پنجاب (بی او پی) نے کراچی میں منعقدہ ایک نمایاں تقریب میں اپنے جدید ترین ایس ایم ای قرضہ جاتی پروڈکٹ ”بی او پی ایس ایم ای ڈیجیٹل فنانس” کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔

یہ آغاز پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کے لیے شمولیتی اور ڈیجیٹل مالیاتی حل فراہم کرنے کے بینک کے عزم کو مضبوط بناتا ہے۔

تقریب میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جناب سلیم اللہ، اور بی او پی کے صدر اور سی ای او جناب ظفر مسعود نے شرکت کی۔

یہ ”ایس ایم ایز کے لیے بینکاری کا نیا دور” ہے۔ظفر مسعود (صدر اور سی ای او،بی او پی)

یہ ڈیجیٹل آغاز بی او پی کو ممتاز بناتا ہے کیونکہ یہ پاکستان کا پہلا کمرشل بینک ہے جس نے اس نوعیت کا جامع، ٹیکنالوجی سے آراستہ ایس ایم ای قرضہ جاتی حل متعارف کرایا ہے۔۔۔ظفر مسعود (صدر اور سی ای او،بی او پی)

اس سہولیات کے ذریعے، بی او پی نے چھوٹے کاروباری مالکان، انٹرپرینیورز اور کسانوں کے لیے بغیر ضمانت، مکمل ڈیجیٹل اور شمولیتی قرضہ جاتی سہولیات فراہم کر کے مالیاتی رسائی کو نئی جہت دی ہے۔۔۔ظفر مسعود (صدر اورسی ای او،بی او پی)

بی او پی اور اس کی آئی ٹی اور ایس ایم ای ٹیم کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے SME فنانسنگ کے لیے چیلنج فنڈ کے تحت ڈیجیٹل ایس ایم ای فنانس پروڈکٹ تیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔۔ سلیم اللہ ڈپٹی گورنر (اسٹیٹ بینک آف پاکستان)

سلیم اللہ ڈپٹی گورنر (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) نے کہا پرائیرٹی سیکٹر فنانسنگ کی صلاحیت اور ثقافت کو سراہا اور کہا کہ ایسی سوچ اور کلچر، خاص طور پر ایس ایم ایز کی پائیدار ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں