55

لاہور اچھرہ کے علاقے سے 3 بچوں کی گلہ کٹی لاشیں برامد،علاقہ میں خوف ہراس

لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے تین کمسن بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان تھیں، جن میں دو بچیاں اور ایک بچہ ،مقتولین میں 5 سالہ مومنہ بتول،4سالہ مومن رضا ، ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچوں کے والدین چند منٹ کے لیے گھر کو تالا لگا کر قریبی فارمیسی گئے تھے۔ واپسی پر انہوں نے گھر کے اندر اپنے بچوں کو مردہ حالت میں پایا، جن کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے تھے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ اہل علاقہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں