5

اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا ہولناک معمہ حل، ماں ہی قاتل نکلی

: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا ہولناک معمہ حل، ماں ہی قاتل نکلی
اچھرہ میں تین کمسن بچوں کے قتل کا سنسنی خیز معمہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور تفتیشی مہارت کی مدد سے حل کر لیا۔ پولیس کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں بچوں کی اپنی ماں ہی ملوث نکلی، جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کیا۔ جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد، اطراف کے علاقوں کی معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ تک رسائی حاصل کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں خاتون نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو ناچاکی اور مسلسل جھگڑوں کے باعث حالات اس نہج تک پہنچے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اصل محرکات سامنے لائے جا سکیں۔ ملزمہ سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ واقعے نے علاقے میں شدید خوف اور غم کی فضا پیدا کر دی ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق یہ خاندان بظاہر معمول کی زندگی گزار رہا تھا، تاہم اندرونی مسائل کے بارے میں کسی کو مکمل علم نہیں تھا۔ واقعے کے بعد اہل محلہ اور رشتہ دار شدید صدمے میں ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ کیس کا چالان جلد مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں