51

رحمان گارڈن اورshapes کمیونٹی کلب کے اشتراک سے ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ ،جہاں آرا وٹو اور میاں رزاق نے ونر ٹرافی پیش کی۔

لاہور( میاں عصمت سے ) رحمان گارڈن اور شیپس shapes کمیونٹی کلب کے اشتراک سے ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز،


افتتاحی میچ میں لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کی کامیابی-رحمان گارڈن اور شیپس shapes کمیونٹی کلب کے اشتراک سے

ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز، افتتاحی میچ میں لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کی کامیابی

لاہور میں رحمان گارڈن اور شیپس کمیونٹی کلب کے باہمی تعاون سے ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا،

جس کے پہلے میچ میں پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور کالج ویمن یونیورسٹی نے پنجاب یونیورسٹی کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ایونٹ میں شاندار فتح اپنے نام کرلی۔

افتتاحی میچ کی مہمانِ خصوصی وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آرا وٹو تھیں، جبکہ رحمان ڈویلپرز کے سی ای او میاں رزاق، ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے ضیا عارف ڈوگر اور شیپس کلب کمیونتی کلب کے ایم ڈی سید سفیر عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے جبکہ معزز مہمانوں میں شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ بعد ازاں جہاں آرا وٹو اور میاں رزاق نے لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کی کپتان کو ونر ٹرافی بھی پیش کی۔

اس موقع پر کھلاڑی طالبات کے جوش و جذبے نے حاضرین کو خوب متاثر کیا، جبکہ مہمان خصوصی جہاں آرا وٹو نے خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق خواتین کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ کا مقصد نہ صرف خواتین میں کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینا ہے بلکہ انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں