73

عبدالرحمٰن عارف صاحب کی کتاب “پاکستان میں خاندانی کاروبار کی پائیداری اور بڑھوتری” ایک بہترین کاوش ہے-میاں وقار الاسلام

جناب عبدالرحمٰن عارف صاحب کی کتاب “پاکستان میں خاندانی کاروبار کی پائیداری اور بڑھوتری” ایک سنجیدہ، مفید اور وقت کی اہم ضرورت پر مبنی کاوش ہے۔ پاکستان میں خاندانی کاروبار معیشت کا ایک مضبوط ستون ہیں، مگر ان کی ترقی، جانشینی اور بہتر نظم و نسق کے حوالے سے رہنمائی کا فقدان ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہا ہے۔
میاں وقار الاسلام نے کہا ہے کہ مصنف نے نہایت متوازن اور عملی انداز میں ان چیلنجز کو بیان کیا ہے جو اکثر کاروباری خاندانوں کو درپیش ہوتے ہیں۔ خصوصاً گورننس، خاندانی ہم آہنگی، تربیت اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق نکات قابلِ غور اور قابلِ عمل ہیں۔
یہ کتاب نہ صرف کاروباری خاندانوں بلکہ نوجوان نسل، منتظمین اور کاروباری قیادت کے لیے بھی ایک مفید رہنما ثابت ہو سکتی ہے۔ میں عبدالرحمٰن عارف صاحب کو اس بہترین کاوش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ یہ تصنیف پاکستانی کاروباری معاشرے میں مثبت فکری اور عملی تبدیلی کا ذریعہ بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں