صدر مملکت آصف علی زرداری نے صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت پاکستان کےلئے مختلف شعبوں میں گرانقدر اور نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے عطا کیے ہیں ، بدھ کو ایوان صدر میں سول اعزازات کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو نشان امتیاز، ہلال شجاعت، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، ستارہ خدمت، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیازکے اعزازات دیئے گئے۔
9