پاکستان میڈیا انڈسٹری کے گرو سید سرمد علی کو ایک بار پھر گورنر سندھ سید نحال ہاشمی کی طرف سے انہیں یہ اعلیٰ قومی اعزاز دوسری بار پیش کیا، جسے میڈیا حلقوں میں ایک اہم اور قابلِ ذکر پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے معروف صحافی سرمد علی کو میڈیا اور صحافت کے شعبے میں ان کی گراں قدر خدمات، پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک لگن کے اعتراف میں دوسری بار ریاست کے باوقار اعزاز ’’ستارۂ امتیاز‘‘سے نوازا گیا ہے۔سرمد علی کو یہ ایوارڈ ان کی میڈیا انڈسٹری کے لیے دہائیوں پر محیط وابستگی اور شعبہ صحافت میں مثالی معیار قائم کرنے پر دیا گیا ہے۔
تقریب کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ سینیٹر سرمد علی نے پرنٹ میڈیا کے فروغ، صحافتی معیار کی بہتری اور اشتہاری صنعت کی ترقی میں اہم اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ ان کی خدمات پاکستان کے میڈیا شعبے کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔
واضح رہے کہ سینیٹر سرمد علی کو اس سے قبل 2013 میں بھی ستارہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے، اور یہ دوسرا موقع ہے جب انہیں یہ قومی اعزاز دوبارہ دیا گیا ہے، جو ان کی مسلسل اور طویل المدتی خدمات کا اعتراف ہے۔ ان کی بہترین کارکردگی اور شعبے سے غیر متزلزل وابستگی تمام صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مارکیٹنگ، میڈیا مینجمنٹ اور ایڈورٹائزنگ کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ وہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS) کے صدر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
85