12

پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے آئی ٹی سٹی “سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی” پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری-عمران امین

لاہور میں قائم پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے آئی ٹی سٹی “سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی” پر ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے منصوبے کا دورہ کیا اور مختلف جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب نے منصوبے کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔دورے کے موقع پر ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر، پراجیکٹ مینیجر سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی یاسر سیف اللہ سمیت سی بی ڈی پنجاب، نیسپاک اور کنٹریکٹرز کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔منصوبے کے داخلی راستے اور پبلک ریلم پر جاری کام کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے این ایس آئی ٹی سٹی کے مرکزی داخلی راستے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور پبلک ریلم میں ٹائل ورک کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے انہیں منصوبے کی پیش رفت، معیار اور مقررہ مدت کے حوالے سے بریفنگ دی۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے ترقیاتی کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے تعمیراتی معیار کو برقرار رکھا جائے۔ سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جو پاکستان میں جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی شہری ترقی کے ہمارے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم عالمی معیار کا انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جو آئی ٹی سیکٹر، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کو فروغ دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں