6

گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی 9 نشستوں پر کامیاب، آزاد امیدوار 6، ن لیگ کی تین نشستیں

گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں ووٹنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، 24 میں سے 19 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 9 نشستیں جیت کر سب سے آگے ہے، آزاد امیدواروں نے 6، مسلم لیگ (ن) نے 3 اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کرلی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں سے اب تک 18 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے حلقہ 12، 11، 10، 9، 7، 5، 4، 1 اور 19 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کل 33 نشستوں پر مشتمل ہے۔ 24 براہ راست منتخب ارکان، 6 خواتین نشستیں، 3 نشستیں ٹیکنو کریٹس کیلیے مختص ہیں۔ حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو 17 نشستوں کی سادہ اکثریت درکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں