وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور ساتھ ہی کرایوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کا حکم بھی دیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھرپور فائدہ عوام کو ہر صورت پہنچنا چاہیے۔