66

یوم عاشور پر ملک بھر میں شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد

پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین ؓ اور ان کے بہتر ساتھیوں کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کا دن، یوم عاشور پر ملک بھر میں شبیہ علم، تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے ہوئے-

لاہور میں نثارحویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد جلوس کربلا گامے شاہ کی جانب گامزن ہے، محلہ شیعاں میں اذان علی اکبر، ہزاروں عزادار مرد، خواتین اور بچے شریک ہویے۔

وہاڑی میں بھی صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی چوہدری طاہر شریف گھر اور تاجران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ ، ڈی پی او تصور اقبال و دیگر افسران انتظامیہ اور جلوش کے شرکاء کے لیے نیاز کا اہتمام کیا گیا-


کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک میں مجلس عزا کے بعد برآمد ہوا، ملتان، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت، اسکردو، مظفّرآباد اور دیگر شہروں میں بھی عاشورہ کے جلوس برآمد ہوے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں