29

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ، 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا کردیا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 25جولائی کیلئے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں