165

اداکارہ کی مبینہ خودکشی

بالی ووڈ میں خودکشی کا بڑھتے ہوئے رجحان نے شدت اختیار کرلی ہے، بھارتی ڈراموں اور مقامی فلموں میں‌ کام کرنے والی بھوجپوری اداکارہ انوپما پھاٹک نے خودکشی کرلی۔

بالی ووڈ میں گزشتہ 8 ہفتوں میں فنکاروں کی خودکشی کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مقبول ترین 40 سالہ بھوجپوری اداکارہ انوپما پھاٹک نے دو اگست کو ممبئی میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے پھانسی لگا کر خودکشی کی۔
پولیس کا کہنا ہے اداکارہ کی رہائش گاہ سے اُن کا آخری خط بھی ملا جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ وہ پریشانیوں سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انوپما پھاٹک کا تعلق ریاست بہار کے ضلع پرنیا سے تھا مگر وہ اپنے شوہر کے ساتھ ممبئی میں رہائش پذیر تھیں۔

پولیس کے مطابق انوپما پھاٹک نے اس وقت خودکشی کی جب ان کے شوہر کام کے سلسلے گھر سے دور تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں