کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،منگل کو سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کی وجہ سے معمولی مندی رہی ،100انڈیکس میں 61پوائنٹس کی کمی ہوئی،سرمایہ کاری مالیت 3ارب 66کروڑروپے گھٹ گئی ،کاروباری حجم بھی گزشتہ روز کی نسبت 2.72فیصدکم رہا نیز 51فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 61.24پوائنٹسکمی سے 39688.51پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 147کمپنیوں کےحصص کے بھاؤمیں اضافہ،177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 3ارب 66کروڑ 39لاکھ 87ہزار 397روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 81کھرب 16ارب 89کروڑ 22لاکھ 23ہزار 334روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر 16کروڑ 38لاکھ 63ہزار 70شیئرز کا کاروبارہوا، جو پیر کی نسبت 54لاکھ 82ہزار 990شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کےحصص سرفہرست رہے ،جس کےحصص کی قیمت 150.00روپے اضافے سے 7250.00 روپے اورصنوفی ایونٹس کے
حصص کی قیمت 41.89روپے اضافے سے 879.79روپے پر بند ہوئی۔