171

اللہ کا شکر ہے کہ وہ اب بہت اچھا محسوس کررہے ہیں اور ٹھیک ہیں ۔‘معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی

معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی جوکہ کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوئے تھے وہ اب صحتیاب ہوگئے ہیں ۔

عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور ویڈیو میں انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 25جولائی کو لاہور گئے تھے جہاں وہ کورونا کا شکار ہوئے تھے اور اس دن سے لے کر ابھی تک انہیں 15دن ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ اللہ کا شکر ہے کہ وہ اب بہت اچھا محسوس کررہے ہیں اور ٹھیک ہیں ۔‘

اداکار نے بتایا کہ ’کورونا کا شکا ر ہونے کے بعد قرنطینہ میں انہوں نے بہت کچھ لکھا ، پڑھا، کچھ کھانے بھی بنائےاور ایک چیز انہوں نے سیکھی وہ یہ کہ اس دوران انہیں مشورے نہیں لینے ہیں کسی سےکیونکہ لوگ عجیب عجیب باتیں کردیتے ہیں جس سےاگر کوئی کمزور آدمی ہو تو ڈر جائےاور شاید ایسی باتوں سے ہی مرجائے ۔‘

انہوں نے کہا کہ’ مگر میں نے یہ باتیں ایک کان سے سنیں اور دوسرے کان سے نکال دیں اور میں اب بالکل ٹھیک ہوں ۔‘

آخر میں عدنان صدیقی نے اپنے تمام چاہنے والوں اور مداحوں کا دعائوں میں انہیں یاد رکھنے کے لیے شکریہ بھی اد اکیا ۔

خیال رہے کہ سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئےتھے ، جس کے بارے میں انہوں نے26جولائی کو اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں