یوں تو دنیا میں کئی افراد کھانے پینے کے بیحد شوقین ہوتے ہیں جو چٹ پٹے کھانے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے اس شخص کو اگر ہم پیٹو کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا جس نے ہزاروں کیلوریز والا پین کیک منٹو میں چٹ کرلیا۔
امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے Blake Hortonنامی شخص نے3ہزار5سو کیلوریز والا پین کیک صرف چالیس منٹ میں کھانے کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔
واضح رہے فوڈ ایٹربلیک اس سے قبل بھی کئی کھانے کے مقابلے اپنے نام کر چکا ہے اور اکثر ایسے چیلنجز میںحصہ لیتا رہتا ہے۔